اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جڑواں شہروں سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی رہی گی تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مردان پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی ملک بھر میں شدید گرمی رہی اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 08 ملی میٹر، بگروٹ میں 04 ملی میٹر خیبر پختونخوا کے علاقوں میر کھانی، کالام 03 ملی میٹر، مالم جبہ 02 ملی میٹر، کمشیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اتوار کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع جیکب آباد 50 ڈگری سینٹی گریڈ، لاڑکانہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ، بلوچستان کے ضلع تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ اور پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں بھی 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔