امریکا نے بھارت کو مسلح ڈرونز کی فروخت کی منظوری دے دی

امریکا نے بھارت کو مسلح ڈرونز کی فروخت کی منظوری دے دی
کیپشن: معاہدہ طے پایا تو اس کی مالیت 2 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر ہو گی، بھارتی میڈیا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ وکی پیڈیا

واشنگٹن: امریکا نے بھارت کو مسلح ڈرونز کی فروخت کی منظوری دے دی۔ امریکا نے مسلح ڈرونز کے ساتھ ساتھ نے بھارت کو فضائی اور میزائل دفاعی نظام کی فروخت کی بھی پیشکش کی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو اپنی بہترین دفاعی ٹیکنالوجی پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے پایا تو اس کی مالیت 2 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر ہو گی۔

مسلح ڈرونز کی فروخت کب ہو گی یہ تاحال واضح نہیں کیا گیا تاہم یہ معاہدہ پونے چار کھرب پاکستانی روپے کا ہو گا۔مودی اور ٹرمپ کے درمیان جون 2017 میں بھارت کو نگرانی کرنے والے ’گارڈین ڈرونز‘ کی فروخت پر اتفاق ہوا تھا۔

ادھر بھارت کا روس سے ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی خریداری کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ بھارت نے امریکی پیشکش کا ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔