جاتی امراءوالے ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں، چوہدری نثار

10:42 PM, 10 Jun, 2018

لاہور : : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءچوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ مجھے ٹکٹ نہ دینے کیلئے مضحکہ خیزڈرامے کیے جارہے ہیں،پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی محتاج ہوں، کبھی ایساہوا کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان پارلیمانی بورڈکے سامنے انٹرویو دیں؟صحتیابی کے بعدکھل کران امور پربات کروں گا۔

پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کیلئے درخواست دینے اور بورڈکے سامنے پیش ہوکرٹکٹ مانگنے کے عمل پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی کان نے کہا کہ جاتی امراءوالوں کوکہتاہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں۔کیا ایسا پہلے کبھی ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان پارلیمانی بورڈکے سامنے انٹرویو دیں؟ انہوں نے کہاکہ علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پرکھل کراظہار رائے کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی 


واضح رہے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءچوہدری نثار نے این اے 63اور این اے 59سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے اعلان کیا تھا کہ چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں ان کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں