الیکشن کمیشن نے خواجہ سعدرفیق کے حلقہ بندیوں پراعتراضات کوبے بنیاد قراردے دیا

08:12 PM, 10 Jun, 2018

لاہور : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ سعدرفیق کے حلقہ بندیوں پراعتراضات کوبے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواجہ سعدرفیق کے حلقہ بندیوں پراعتراضات کوبے بنیاد قراردیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حلقہ بندیاں مکمل میرٹ اورکسی کوفائدہ یا نقصان پہنچانے کیلئے نہیں کی گئیں۔الیکشن کمیشن پر پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کا الزام انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ایسے بے بنیاد الزامات سے الیکشن کمیشن کومتنازع بنانے سے گریزکریں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا ، فواد چودھر ی 

واضح رہے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءسعد رفیق نے الیکشن کمیشن پر پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک دوسرے کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں