لاہور : بھارتی خواتین کا ایشیا کپ میں لگاتار ساتویں بار چیمپئن بننے کا خواب ادھورا رہ گیا، بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو ابتدائی تین وکٹوں کا نقصان جلد برداشت کرنا پڑا، بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور زبردست ففٹی سکور کی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ویمنز ایشیا ٹی20 کپ:بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا
6 بار ایشیا کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا سکی، بنگلا دیش نے مضبوط بھارتی ٹیم کا جم کر مقابلہ کیا۔ بنگالی خواتین نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر پورا کر کے ٹرافی اپنے کر لی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں