ٰسیﺅل: مایہ ناز جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے دو نئے مڈرینج سمارٹ فون گلیکسی جے 3 (2018) اورجے 7(2018) کا اعلان کیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی جے 7 (2018) کا کافی ہارڈ وئیر پچھلے سال کے جے 7(2017) سے ملتا جلتا ہے۔اس میں f/1.7لینز کے ساتھ 13 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور f/1.9 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل کافرنٹ کیمرہ ہے۔ اس فون کے ہارڈ وئیر کے بارے میں ابھی کچھ معلومات سامنے نہیں آئی۔اس فون کے اندراج میں اس کی سکرین 5.5 انچ ایچ ڈی لکھی گئی ہے۔جو ایمولیڈ ہو سکتی ہے۔یہ ڈیوائس پہلے کی طرح سام سنگ Knox کو سپورٹ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاندار کیمرے کے ساتھ بلیک بیری کا نیا فون متعارف
سام سنگ گلیکسی جے 3 (2018) میں5 انچ کی ایچ ڈی سکرین ہے۔ہو سکتا ہے اس کی سکرین آئی پی ایس ایل سی ڈی ہو۔اس فون میں ایگزینوس 7570 چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو ہے ، جس کی کلاک سپیڈ 1.4 گیگا ہرٹز ہے۔فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ اس فون میں 2600 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس فون کا فرنٹ کیمرہ f/2.2 لینز کے ساتھ 5 میگا پکسل اور بیک کیمرہ f/1.9 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔ پچھلے سال اسے f/1.9لینزاور 13 میگا پکسل بیک کیمرے کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔امریکا میں یہ فون جون میں ہی فروخت کے لیےپیش کیا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں