میلبرن: بال ٹیمپرنگ میں ایک سال کی سزا پانے والے آسٹریلوی سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اب کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پابندی کے شکار ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران کمنٹری کریں گے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 13 اور دوسرا 16 جون کو کھیلا جائے گا اور ڈیوڈ وارنر دوسرے ایک روزہ میچ سے کمنٹری کا آغاز کریں گے۔
مزید پڑھیں: لیجنڈری ٹینس اسٹار ماریا بوئینو چل بسیں
یاد رہے کہ بال ٹیمپرنگ کیس میں ڈیوڈ وارنر کو ایک سال کی پابندی کا سامنا ہے تاہم ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور بین کرافٹ کو پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت پہلے ہی مل چکی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں