لندن: برازیل کی لیجنڈری ٹینس اسٹار ماریا بوئینو 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔ ماریا بوئینو کے شاندار کھیل کا جادو 1950 اور 1960 کے عشروں میں سر پر چڑھ کر بول رہا تھا۔
ان عشروں میں وہ ومبلڈن کے تین سنگلز ٹائٹلز اور یو ایس اوپن کی ویمن سنگلز چیمپئن شپ چار مرتبہ جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔
مزید پڑھیں: فرنچ اوپن: سمونا ہیلپ نے اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا
بوئینو اپنے شاندار کھیل کی وجہ سے اپنی ہم عصر کھلاڑیوں میں بلند مقام رکھتی تھیں اور انہیں موجودہ دور میں بھی انتہائی وقعت حاصل رہی۔ ماہرین کے مطابق وہ ٹینس کورٹ پر کسی ماہر رقاصہ ’ ٹینس بیلا رینا‘ کے انداز میں کھیل پیش کیا کرتی تھیں۔
کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اُن کا کھیل ہر زاویے سے شائقین کو لبھانے کے ساتھ ساتھ حیران کر دیا کرتا تھا۔ ماریا بوئینو منہ کے سرطان میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز چل بسیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں