میڈرڈ: اسپین کے دارالحکومت میں مردوں پر ایسی دلچسپ پابندی عائد کی گئی ہے جو اس سے پہلے کبھی سننے میں نہیں آئی یعنی مرد حضرات اب ٹانگیں چوڑی کر کے پبلک ٹرانسپورٹ میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔ مردوں کے اس عمل پر حکومت نے پاپندی عائد کر دی ہے۔ میونسپل ٹرانسپوٹیشن کمپنی اس سلسلے میں پبلک بسوں اور دیگر ذرائع میں ایسے سائنز لگانے کی منصوبہ کررہی ہے جس سے وہ مردوں کو دیگر نشستوں پر قبضے سے روک سکے گی۔
ای ایم ٹی کے بیان کے مطابق ہم مرد مسافروں کو یاد دلانا چاہتے ہیں وہ وہ اپنی شہری ذمہ داری کو نبھائیں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں دیگر افراد کی نشستوں پر قبضے کی بجائے ان کا احترام کریں۔ ایک اشتہار یا سائن بھی سامنے آیا جس میں ایک شخص کو میٹرو بس کی نشست میں ٹانگیں پھیلا کر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس رویے کو سرخ ایکس کے نشان کے ذریعے ناقابل برداشت قرار دیا گیا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کی خلاف ورزی کرنے والے مرد کو سزا ملے گی، جرمانہ ہو گا یا پھر کچھ اور جھیلنا ہو گا۔شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم بھی چلائی گئی تھی جبکہ میڈرڈ کے میئر کو پٹیشن بھی جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ مرد پبلک ٹرانسپورٹ پر اپنی ٹانگیں اتنی چوڑی کر کے بیٹھتے ہیں کہ دوسری نشست پر بھی قبضہ کر لیتے ہیں جس سے خواتین کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
یاد رہے میڈرڈ میں خواتین کئی ماہ سے اس حوالے سے مہم چلا رہی تھیں اور ان کا مطالبہ تھا کہ مردوں پر یہ پابندی عائد کی جائے۔ اس سے قبل نیویارک میں بھی مردوں پر کچھ اس طرح کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں