فلپائن، فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ، 13 میرین ہلاک

06:23 PM, 10 Jun, 2017

 منیلا: ملٹری ذرائع کے مطابق میرین فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان گزشتہ روز شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 13 میرین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں تاہم لیفٹیننٹ کرنل ہیریرا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی شدید جھڑپ لیلوٹ مدایا گاؤں میں علاقہ کو مقامی دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی دہشتگردوں نے گزشتہ ماہ سے شہر پر قبضہ کر رکھا تھا۔ ہیریرا نے کہا کہ عسکریت پسند فوجیوں کے تعاقب سے بچنے کے لئے مساجد اور سرنگوں میں چھپتے پھر رہے ہیں جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل ہیریرا نے مراوی شہر میں ہونے والی کارروائی میں امریکی فوج کی تکنیکی حمایت کی تصدیق کی ہے۔ تاہم فوج نے پیر کو شہر کو آزاد کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں