ایران، ترکی اور خلیجی ریاستیں قطر تنازعے کو مل کر حل کریں، میرکل

05:05 PM, 10 Jun, 2017

برلن : جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ایران، ترکی اور خلیجی ریاستیں مل کر قطر کے تنازعے کے حل کی کوشش کریں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے اپنے دورہ میکسیکو کے دوران کہا کہ انہیں قطر کی صورت حال پر تشویش ہے۔میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیتو کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں میرکل نے کہا کہ جب تک خطے کے ممالک اس صورت حال کے حل کی کوششیں نہیں کرتے، یہ تنازعہ حل ہونا مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے اور اس کے لیے علاقائی حکومتوں کا مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

دوسری طرف دوحہ: قطر نے واشنگٹن میں ثالثی مذاکرا ت کی آفر ٹھکرا دی۔ قطری سرکاری نمائندے نے کہا کہ جب تک خلیجی ممالک قطر سے تمام تعلقات منقطع کیے ہوئے ہیں، قطر ی راہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے واشنگٹن میں ہونیوالے ثالثی مذاکرات کا دعوت نامہ قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے جب تک ملک حالت بحران میںہے ،امیر قطرملک سے باہر کہیں بھی جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

مزیدخبریں