داعش نے سعودی عرب پر بھی حملوں کی دھمکی دیدی

04:56 PM, 10 Jun, 2017

ریاض: عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ سعودی عرب پر بھی اسی طرح کے حملے کرے گی جیسے وہ اب تک یورپ اور ایران وغیرہ میں کر چکی ہے۔ اپنے ہفت روزہ آن لائن نیوز لیٹر میں داعش نے سعودی عرب کی قیادت میں 34 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کو صلیبیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے اسے مسخروں اور احمقوں کا گروہ کہا ہے۔

اس کے علاوہ داعش نے سعودی عرب پر حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔ اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق شامل مضمون کا عنوان محمد بن سلمان کے حیرت زدہ ہم نواں کا اتحاد لگایا ہے جبکہ اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اتحاد اسلام کی سرزمین پر ظالم اور مطلق العنان حکومتوں کے زوال کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔

 عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام المعروف داعش (ISIS) انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم ہے جبکہ یہ اپنی عسکری سرگرمیوں اور مستقبل کے عزائم سے متعلق پالیسی بیانات کو ہفت روزہ بنیادوں پر ایک غیر رسمی قسم کے نیوز لیٹر کی شکل میں اکٹھا کر کے آن لائن شائع کرتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز عراق کے شہر کربلا میں مارکیٹ میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں