واشنگٹن :وائٹ ہاوس کے ایک اہل کار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے جنوبی کوریا کی جانب سے امریکی بیلسٹک میزائل کے دفاعی نظام کی جنوبی کوریا میں تنصیب کی معطلی کے معاملے پر غور کیا۔جنوبی کوریا نے ’یو ایس ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈفنس (ٹی ایچ اے اے ڈی) کے پروگرام کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس اہل کار نے کہا کہ امریکی حکام اس معاملے پر اپنے اتحادی جنوبی کوریا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
اہل کار نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت نے امریکہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ دفاعی میزائل نظام کے بارے میں اپنے پچھلے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں، اور کہا کہ امریکہ نے جنوبی کوریا کو اسی قسم کی یقین دہانیاں کرائی ہیں۔جنوبی کوریا کی جانب سے بدھ کو پروگرام کی معطلی کے اعلان کے بعد، پروگرام کا مستقبل غیر یقینی ہوگیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں