یتیموں کے حقوق کا خیال رکھنا اُمت مسلمہ کی ذمہ داری ہے، سردار مسعود خان

03:40 PM, 10 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے او آئی سی کے عالمی یوم الیتامیٰ کے موقعہ پر ایک پیغام میں پوری قوم اور اُمت مسئلہ پر زور دیا ہے کہ یتیموں کا خاص رکھا جائے ۔ رمضان المبارک میں روزہ ہمیں بھوک اور پیاس کی شدت کا اس لیے احساس دلاتا ہے تاکہ ہم رمضان کے بعد بھی معاشرے کے غریب نادار ، یتیموں اور بیوائوں کا خاص خیال رکھیں ۔ اپنے بچوں کے لیے جو چیز پسند کریں کوشش کرنی چاہیے کہ وہ کسی یتیم بچے کو بھی لے کر دی جائے ۔

صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ یہ ہمارے عہد کا المیہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں ہزاروں بچے یتیم ہو رہے ہیں۔ جن کے والدین جنگوں ، نقل مکانی ، قدرتی آفات ، ٹریفک حادثات ، بیماریوں اور غربت کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ بحیثیت بنی نوع انسان ہمیں چاہیے کہ کسی صورت ان یتیموں کو نہ بھولا جائے ۔ اس لیے او آئی سی نے 15 رمضان المبارک کا دن ان یتیموں کے نام وقف کیا ہے ۔ جس کا مقصد ان یتیموں کی جانب دنیا کی توجہ دلانا ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اسلام اور دیگر تمام مذاہیب نے بچوں کے حقوق کا خیال رکھنے پر زور دیا ہے ۔ اس وقت شام ، عراق ، یمن ، سوڈان ، لیبیا ، صومالیہ ، اور افغانستان میں لاکھوں بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ جن کے حقوق کا خیال رکھنا اُمت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ۔

مزیدخبریں