بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: آرمی چیف

02:24 PM, 10 Jun, 2017

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مظفر آباد میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایل اوسی پر بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج وطن کو درپیش دفاعی اور سلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہے اور ہر محاذ پر درپیش خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھیں گے جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ دنوں پاک فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیتے ہوئے دشمن کے دشمنوں کے بنکرز تباہ کر دیئے جبکہ اس جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں