رنبیر کپور ایک بار پھر کترینہ کیف کے ساتھ فلم بنانے کے خواہشمند

01:59 PM, 10 Jun, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنی سابقہ محبوبہ اور بھارتی فلم انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں صرف کترینہ کیلئے فلم بنانا چاہیں گے۔ گزشتہ برس بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنبیر اور کترینہ کی علیحدگی کی خبروں نے ان کے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا تھا۔

دونوں اداکار علیحدگی سے قبل ایک ہی فلیٹ میں رہتے تھے لیکن علیحدگی کے بعد دونوں نے نہ صرف اپنی راہیں جدا کر لی تھیں بلکہ ایک دوسرے سے بات چیت بھی بند کر دی تھی.جس سے ان کی فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ بھی خاصی متاثر ہوئی تھی۔

گزشتہ روز فلم کی تشہیری تقریب کے دوران علیحدگی کے بعد پہلی بار دونوں اداکاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک دوسرے کے کام کو سراہا جب کہ رنبیر نے کترینہ کے بارے میں کہا کہ کترینہ کامیاب فلموں کی مشین ہیں اور میں مستقبل میں میں صرف کترینہ کیلئے فلم بنانا چاہوں گا جب کہ کترینہ نے رنبیر کی بات پر مسکراتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر میڈیا کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا کہ یہ دونوں اپنے درمیان پیدا ہونیوالی دوریوں پر بات کریں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے تقریب کے دوران علیحدگی کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں