صومالیہ میں خوراک کی تقسیم پر فوجیوں کے درمیان جھڑپ، 14 افراد ہلاک

01:56 PM, 10 Jun, 2017

موغادیشو:صومالیہ میں خشک سالی کے شکار علاقے بائیدوا میں گزشتہ روز خوراک کی تقسیم کے ایک مرکز میں فوجیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 14 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی، جب کچھ فوجیوں نے تقسیم کے لیے ارسال کی گئی خوراک کے کچھ ڈبے چرانے کی کوشش کی۔
یہ خوراک خشک سالی سے شدید متاثرہ افراد میں تقسیم کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں دیگر 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں