اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجووہ کو فوجی وردی کے علاوہ پینٹ شرٹ میں شاید ہی کسی نے دیکھا ہوا۔ اب سامنے آنے والی تازہ تصویر میں وہ اسی قسم کا لباس زیب تن کیے چار پائی پر بیٹھے ہیں۔ تصویر دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔
عاصم سلیم باجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ترقی پا کر اب جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اپنی تازہ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ویک اینڈ پر ایک فارم ہاﺅس میں موجود ہیں اور چار پائی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور سر پر کھلاڑیوں والی ٹوپی اور پاﺅں میں جوگرز بھی نظر آ رہے ہیں۔
تصویر کو پسندکرنے والے سوشل میڈیا صارفین نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے جن کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے انداز میں بھی نوجوان اور بے حد خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔