'عمران خان پیپلز پارٹی کو شکست دینے کا خیال ذہن سے نکال دیں'

01:01 PM, 10 Jun, 2017

خیر پور: سندھ کے مشہور صوفی بزرگ اور شاعر سچل سرمست کے 196 عرس کی تین روزہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بیس بیس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جو وفاق کی نااہلی کا ثبوت ہے

۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پیپلز پارٹی کو کبھی نہیں ہرا سکتے وہ اپنے ذہن سے خام خیالی نکال دیں کہ وہ پیپلزپارٹی کو شکست سے دوچار کر دیں گے۔ پارٹیوں میں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ پیپلز پارٹی کچھ لوگوں کے چلے جانے سے کمزور ہو جائے گی۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

وزیر اعلی سندھ نے سچل شاہ کے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا۔ سچل سرمست کا سالانہ عرس تین روز تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر ادبی کانفرنس، محفل مشاعرہ، سگھڑ کانفرنس، محفل موسیقی اور دیگر تقاریب بھی منعقد ہوں گی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے دو بڑے جیالے کپتان کے کھلاڑی بن گئے تھے۔ سابق وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نذر گوندل نے تحریک میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

بلاول بھٹو بھی کپتان سے پیچھے نہیں رہے انہوں نے اپنے دورہ ملتان کے دوران کپتان کے تین کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ ملک حسن راں، سابق ایم پی اے ملک عباس راں اور ملک ارشد راں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں