ایرک ٹرمپ نے عطیات کی رقم کاروبار میں لگائی، امریکی جریدے کا دعویٰ

12:45 PM, 10 Jun, 2017

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے لیکر اب تک ان مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ ہمیشہ کسی نہ کسی تنازعے میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا خاندان الجھا رہتا ہے۔ اب امریکی جریدے نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک پر عطیات کی رقم والد کے کاروبار میں لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایرک نے چیریٹی گولف ٹورنامنٹس کے 12 لاکھ ڈالر کاروبار میں لگائے اور انھوں نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹرمپ آرگنائزیشن کے گولف کورس استعمال کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرک نے ڈونرز سے کہا تھا کہ گولف کورس اور دیگر اثاثے مفت فراہم کیے گئے ہیں۔ ایرک نے یہ بھی کہا تھا کہ رقم کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے کاروبار سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔ اس وقت ان کا کاروبار ان کے بیٹے دیکھ رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں