کراچی:سعودی قونصلیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس وقت بھی قونصلیٹ میں 28 ہزار پاسپورٹ موجود ہیں ،ان پاسپورٹوں پر جمعے اور ہفتے کو ویزا جاری کردیا جائے گا،ترجمان نے کہا کہ ہم تروایح کے بعد بھی کام کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیر سے ویزا کا سلسلہ معمول پر آجائے گا اور 28 رمضان تک عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا ۔ترجمان نے کہا کہ عمرہ ویزا اسکینڈل میں کرپشن کے بے بنیاد الزام ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت قونصلیٹ میں ایک لاکھ عمرہ ویزا اسٹیکر پہنچ چکے ہیں۔
اس لئے آئندہ ہفتے ویزا کا حصول معمول کے مطابق چلتا رہے گا ،انہوں نے کہا کہ نام نہاد لوگوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب کرنے کے لئے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں ۔
تاہم ویزے کے حصول کے لئے پاکستانی عوام کو جو مشکلات درپیش ہوئیں اس کے لئے ہم معذرت چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جو لوگ کرپشن کا الزام لگاتے ہیں ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں