ٹوکیو: جاپان کی پارلیمنٹ نے اکثریت رائے سے قانون سازی کے ذریعے 83 سالہ معمر شاہ اکی ہیٹو کو تخت سے دستبردار ہونے کی منظوری دیدی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں گزشتہ 200 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار کسی بادشاہ کو اس کی زندگی میں ہی تخت چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔
شاہ اکی ہیٹو نے گز شتہ سال موسم گرما میں تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی جس کی وجہ سے انھوں نے اپنی صحت کے مسائل ظاہر کیے۔
رپورٹ کے مطابق 83 سالہ بادشاہ ہیٹو کی پالیسیوں کو ملک بھر میں زبردست پزیرائی حاصل ہے اور عوام نے ان کے بادشاہی کے دستبرداری کے فیصلے کو خوب سراہا۔ دوسری جانب ملکی ماہرین نے بھی اس فیصلے کو ملک کے لئے احسن اقدام قرار دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں