کو ئٹہ سمیت 8اضلاع میں اضافی لوڈ شیڈنگ جاری،ٹا وروں کی مر مت و بحا لی کا کا م جاری ہے، کیسکو

10:59 AM, 10 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: 3روز گز رنے کے باوجود بھی 220kvٹر انسمیشن لا ئن کی بحالی کا کا م مکمل نہ کیا جا سکا، ٹر انسمیشن لا ئن کی خرا بی کے باعث کو ئٹہ سمیت 8اضلاع میں اضافی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ کیسکو ذرائع کے مطا بق ٹا وروں کی مر مت و بحا لی کا کا م شروع کر دیا گیا ہے،کو ئٹہ الیکٹر ک سپلا ئی کمپنی کیسکو کے تر جمان کے مطا بق 7اور 8جون کی درمیانی شب تیز آ ندھی اور بارش کے باعث 220kvٹرانسمیشن لا ئن کے 2ٹا ور گر گئے تھے جس کی وجہ کو ئٹہ سمیت سبی،بولان،پشین،چمن،قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات، نوشکی اورچاغی کے علاقوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔مین ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بندش کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت متاثرہ اضلاع میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

کیسکو کے تر جمان کے مطابق بارشوں سے متاثرہ مذکورہ 220KV ٹاوروں کی مرمت وبحالی کاکام نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کی زیرنگرانی آ ج صبح شروع ہو چکا ہے کیسکو تر جمان کے مطا بق مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کے 2ٹاور گرنے سے کیسکو کے سسٹم میں مزید برقی قلت پیداہوگئی ہے۔جبکہ متبادل ذائع سے بجلی کی فراہمی جاری ہے تاہم اس برقی قلت کو لوڈمینجمنٹ کے تحت کوئٹہ سمیت دیگرمتاثرہ اضلاع میں اضافی لوڈشیڈنگ کے ذریعہ پوراکیاجارہاہے بجلی کی اضافی لوڈ شیدنگ کے باعث گھر یلو صارفین اوردوکاندار پر یشان ہیں ۔

مزیدخبریں