اسلام آباد کے سستے بازارمیں ٹیڑھی ٹانگوں والی مرغیاں برائے فروخت ،عوام پریشان

10:25 AM, 10 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : شہرکے سستے بازارمیں ٹیڑھی ٹانگوں والی پراسرار مرغیاں فروخت کیئےجانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی ٹانگیں فیڈ میں استعمال ہونے والے مواد کی وجہ سے ٹیڑھی ہوتی ہیں.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سستے بازارمیں ٹیڑھی ٹانگوں والی مرغیاں برائے فروخت  کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سستے رمضان بازاروں میں شہریوں کی جانب سے اشیاء کی قیمتیں کم نہ ہونے کی شکایات توسامنے آتی رہی ہیں۔لیکن اب غیرمعیاری اورمضرصحت اشیاء کی فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے، اسلام آباد کے سستے بازارمیں ٹیڑھی ٹانگوں والی پراسرار مرغیاں فروخت کی جارہی ہیں۔

  دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی ٹانگیں فیڈ میں استعمال ہونے والے مواد کی وجہ سے ٹیڑھی ہوتی ہیں۔ جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی فیڈ کے لیے استعمال ہونے والا کیمیکل انسانی جان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں