اسلام آباد:شہر شہر ،شر پسندوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں،لاہور ،میانوالی،بھکر سمیت دیگر شہروں میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کےدوران گھروں،ہوٹلوں اور عمارتوں کی چیکنگ کے دوران سینکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قانون کی حکمرانی کے لئے سکیورٹی ادارے تاحال متحرک ہیں،شر پسندوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔لاہور کے مختلف علاقوں میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔داخلی و خارجی راستے سیل کر کے گھروں،ہوٹلوں اور عمارتوں کی چیکنگ کے دوران 40 سے زائد مشکوک افراد گرفتار کو حراست میں لے لیا گیا۔
میانوالی میں پولیس اور حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن کے دوران 150 گھروں کی تلاشی لی گئی اور سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔جبکہ آپریشن کے دوران 200 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھکرسے بھی ، 19 مشتبہ افراد پکڑے گئےجن کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔