لاہور: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایات ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ :
جو آدمی فرض نماز کا وقت آنے پر اچھی طرح وضو کرے ،پھر پورے خشوع و خضوع اور اچھے رکوع و سجود کے ساتھ نماز ادا کرے تو وہ نماز اس کے واسطے پچھلے گناہوں کا کفارہ بن جائے گی ۔جب تک وہ کسی کبیرہ گناہ کا مرتکب نہ ہوا ہو اور اس کی نماز کی برکت اسے ہمیشہ ہمیشہ حاصل ہوتی رہے گی ۔
ایک دوسری حدیث جس کے راوی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے میں نے ارادہ کیا ہے کہ کسی خادم کو لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں اور جب لکڑیاں جمع ہو جائیں تو میں نماز کیلئے اذان کہنے کا حکم دوں اور جب اذان ہو جائے تو لوگوں کو نماز پڑھانے کیلئے کسی شخص کو مامور کروں اور پھر میں ان لوگوں کی طرف جاؤں (جو بغیر کسی عذر کے نماز کیلئے جماعت میں نہیں آتے) اور ان کے گھروں کو آگ لگا دوں ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں