جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

 جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

اسلام آباد:جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔

رٹ پٹیشن ایڈووکیٹ میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ داؤد نے متعلقہ حکام سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایڈووکیٹ داؤد کے مطابق جسٹس جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری عدلیہ کے ادارے کی سالمیت کو مجروح کر رہی ہے۔ 

رٹ پٹیشن میں جعلسازی اور اس کے نتائج سے نمٹنے کے لیے عدالتی مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔پٹیشن میں عدالت سےدرخواست کی گئی ہے کہ جسٹس جہانگیری کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔

مصنف کے بارے میں