عدت نکاح کیس: خاور مانیکا کے وکیل کی طرف سے مزید دو درخواستیں دائر

عدت نکاح کیس: خاور مانیکا کے وکیل کی طرف سے مزید دو درخواستیں دائر

اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی  کی عدت میں  نکاح کیس  میں سزا کے خلاف اپیلوں  کے معاملے میں خاور مانیکا کے وکیل نے جج افضل مجوکا کی عدالت میں دو درخواستیں دائر کردیں۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس میں خاور مانیکا کے وکیل نےدو درخواستیں دائر کی ہیں۔ جج افضل مجوکہ کی عدالت میں ایک درخواست میڈیکل بورڈ کے ذریعے میڈیکل رائے لینے کےلیے دائر کی گئی ہے۔

دوسری درخواست عدت کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے سے متعلق ہے، اس معاملے میں فیڈرل شریعت کورٹ اور اسلامی سکالرز کی رائے لینے کی استدعا کی گئی ہے۔جج افضل مجوکہ نے خاور مانیکا کے وکیل کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے، جن پر سماعت 11 جولائی کو ہوگی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ کےوکیل نے عدت کا دورانیہ 39 دن کہا لیکن اس کی وجہ بیان نہیں کی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدت کا تعین کرنے کا ذریعہ اسلامی شریعہ اور پاکستانی قانون ہے، عدت کے معاملے کی اپنے طور پر تشریح ممکن نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں