پشاور میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا آپریشن ،  پاک فوج کے چار جوان  شہید ، تین  دہشت گرد ہلاک  

 پشاور میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا آپریشن ،  پاک فوج کے چار جوان  شہید ، تین  دہشت گرد ہلاک  

راولپنڈی : پشاور کے  علاقے  حسن خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس  نے انٹیلی جنس  بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی  ایس پی آر کے مطابق  پشاور کے علاقے  حسن خیل میں سکیورٹی  فورسز اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

  ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں  ہائی ویلیو ٹارگٹ  دہشت گرد  کمانڈر  عبدالرحیم  بھی شامل ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں  سے مقابلے میں  مادر وطن کے چار بیٹے بھی شہید ہوگئے ۔ 

شہید ہونے والوں میں  صوابی  کا 24  سالہ  سپاہی محمد  ادریس، کوہاٹ کا 34 سالہ  سپاہی بادام گل ، سی ٹی ڈی  کے  سب انسپکٹر  تاج میر شاہ اور  اے ایس آئی  محمد اکرم بھی شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔  

مصنف کے بارے میں