عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ ،پنجاب حکومت نے طریقہ کار وضع کردیا 

 عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ ،پنجاب حکومت نے طریقہ کار وضع کردیا 

لاہور:عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ ،پنجاب حکومت نے طریقہ کار وضع کردیا  ہے۔ گھریلو صارفین کو پنجاب حکومت آسان اقساط پر سولر سسٹم لگا کر دے گی۔ 

پنجاب حکومت کے وضع کردہ  طریقہ کے مطابق   مفت سولر سسٹم   کیلئے فائلر ہونے کی شرط  ہے۔نان فائلر ہونے کی صورت میں سسٹم صارف کے کوائف قبول نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ گھر میں ایک سے زائد میٹربھی نہیں ہونا چاہئے۔
 پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 45 لاکھ گھریلو صارفین کو پنجاب حکومت آسان اقساط پر  سولر سسٹم لگا کر دے گی،یہ سولر سسٹم جس گھر میں لگایا جائے گا سب سے پہلے اسکے یونٹس دیکھے جائیں گے۔

 صارفین کو 8800 پر شناختی کارڈ نمبر اور بجلی بل پر درج ریفرنس نمبر  بھیجنا ہوگا۔ابتدائی طور پر بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک کے ذریعے صارفین سولر کی  25 فیصد قیمت ادا کریں گے۔ اس رقم پر صارفین پر سود عائد نہیں گا، صارفین کو سولر کی اصل قیمت 5 سال میں قسطوں میں ادا کرنا ہوگی۔

صارف کو سولر کی قیمت بجلی کے بل کی صورت میں بذریعہ اقساط ادا کرنا ہوگی۔یہ سولر سٹم ستمبر یا اکتوبر میں لگنا شروع ہوجائیں گے۔200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت مفت سولر پینل دے گی۔200 سے 500 یونٹس استعمال والے صارفین کو بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔

 500 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے حکومت 75 فیصد بلا سود قرض کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گی۔روشن گھرانہ سکیم میں بجلی چوری کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم نہیں ملے گا۔

مصنف کے بارے میں