ابوظہبی  میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا، گرمی کی یہ لہر مزید 5 روز تک جاری رہے گی

  ابوظہبی  میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا، گرمی کی یہ لہر مزید 5 روز تک جاری رہے گی

ابوظہبی:  ابوظہبی  میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  امارات میں    درجہ حرارت 50.8 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  متحدہ عرب امارات کے شہروں الشوامیخ، ابوظہبی، سویہان اور العین میں سب سے زیادہ درجہ  حرارت  ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی یہ لہر مزید 5 روز تک جاری رہے گی۔

گرمی کا زور ممکنہ طور پر رواں ہفتے ہونے والی بارش کے بعد ٹوٹ جائے گا۔ صحرائی علاقے، اندرون ملک اور ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک اضافہ ہوا ہے۔


خیال رہے کہ دبئی میں رواں برس اپریل میں 75 برسوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جو کہ موجودہ ہیٹ ویو کے بالکل برعکس ہے۔ موسم کے اس اتار چڑھاؤ کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

مصنف کے بارے میں