وٹس ایپ کی صارفین کے لیے بڑی سہولت ،ناپسندیدہ گروپس سے دور رہنے کا  فیچر متعارف

05:33 PM, 10 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: وٹس ایپ نے  صارفین  کے لیے  بڑی سہولت د ی ہے اور  ناپسندیدہ گروپس سے دور رہنے کا  فیچر متعارف کرادیا ہے۔ اگر آپ کو کسی ایسے فرد نے گروپ میں ایڈ کیا ہوگا جو کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوگا تو اس کے بارے میں بھی اس کارڈ میں بتایا جائے گا۔

وٹس ایپ کی جانب سے کانٹیکسٹ کارڈ نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔جب آپ کو کوئی نامعلوم فرد کسی گروپ چیٹ میں ایڈ کرے گا تو اس گروپ کا کانٹیکسٹ کارڈ نمودار ہوگا۔

اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو اسپام یا فراڈ سرگرمیوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔اگر آپ ایڈ کیے گئے گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو وہاں اس چھوڑنے کا بٹن بھی موجود ہوگا جبکہ واٹس ایپ کے سیفٹی ٹولز کی اضافی تفصیلات کا لنک بھی ہوگا۔

اس فیچر سے صارفین کو ناپسندیدہ افراد سے دور رہنے میں مدد ملے گی یا وہ گروپس کا حصہ بنے بغیر ہی انہیں چھوڑ سکیں گے۔

مزیدخبریں