سنی اتحاد کونسل  کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس  کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان 

04:17 PM, 10 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل  کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس  کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل  کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس  کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ چیف  جسٹس پاکستان کی سربراہی  میں فل کورٹ   ججز   کا اجلاس  ختم ہوگیا ہے۔ 

سپریم کورٹ کے اجلاس میں فل کورٹ  میں شامل  13 ججز شریک  تھے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ  روز  مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کیاتھا اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔ 

مزیدخبریں