وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کردیا

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کردیا

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کردیا  ہے۔  وزیراعلی پنجاب  مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اس  میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کیے گئے  اورر ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے 1224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کو ایک ہزار 224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیا ۔ اجلاس میں ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے ہیلتھ فیسیلٹی پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا ۔  وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیبر کے لئے 6 ارب روپے کی واجب الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار سے زائد ورکرز کو ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا نہیں کی گئی تھی۔

دوران اجلاس وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کے لئے دو ہاسٹل بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی، شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ نے محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے، سٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لے کر کم از کم اجرت نافذ کی جائے، ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ہے۔


انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ڈومیسٹک ورکرز پر لاز کا نفاذ نہ ہونا افسوس ناک ہے، ورک پلیس پر سیفٹی پروٹوکول اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سینیٹری سٹاف کے لئے نالوں اور مین ہولز کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال یقینی بنائیں۔

مصنف کے بارے میں