خاتون نےہوائی  جہاز کے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی 

خاتون نےہوائی  جہاز کے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی 

بیجنگ : خاتون نے ہوائی جہاز کےمسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ۔چین میں ایک خاتون ہوائی جہاز میں سفر کررہی تھی ، ا س کی وجہ سے جہاز میں سوار بہت سے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پرواز 2754 کا طیارہ روانگی کے لیے رن وے پر کھڑا تھا کہ ایک مسافر خاتون نے غلطی سے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 4 جولائی کو چج یانگ صوبے کے ایئر پورٹ پر پیش آیا۔چینی اخبار کے مطابق مقامی خاتون بیت الخلا کی تلاش میں طیارے کے پچھلے حصے کی طرف گئی اور پھر وہاں غلطی سے طیارے کا ایمرجنسی ایگزٹ  گیٹ کھول دیا۔ 

خاتون کی اس غلطی کے نتیجے میں جہاز میں موجود مسافروں میں ہلچل اور افراتفری مچ گئی تھی  تاہم   مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا تھا اور وہ محفوظ رہے۔ 

مصنف کے بارے میں