کفایت شعاری  منصوبہ ،   پانچ وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات طلب ، کئی محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

03:54 PM, 10 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف  نے کفایت شعاری منصوبے پر عمل درآمد کو تیز  کرتے ہوئے       پانچ وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات طلب  کرنے کے ساتھ ساتھ   کئی وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے۔ امور، کشمیر، امورِ کشمیر، سیفران، صنعت و پیداوار اور ہیلتھ سروسز کی وزارتیں بھی شامل ہیں۔ پانچ وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

محمد شہباز شریف نے کئی وزارتیں اور محکمے ختم کرنے فیصلہ کیا ہے۔ انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کردیا۔ پانچ وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کا جواب مانگا ہے جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئی ہیں وزیر اعظم نے ان کا کردار بھی جاننا چاہا ہے۔

مزیدخبریں