کھجور میلہ تاریخ میں پہلی بار  پاکستان میں لگے گا

03:46 PM, 10 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: کھجور میلہ تاریخ میں پہلی بار  پاکستان میں لگے گا۔ یہ کھجور میلہ ستمبر میں لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں  ۔ اس میلےکا مقصد  کھجور کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہے۔ 


 وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کیلئے وزارت فوڈ سکیورٹی بھر پور تعاون کو یقینی بنائے گی ، کھجور کی پیداوار میں پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔   پاکستان میں کھجور کی برآمدات حوصلہ افزء نہیں ہیں مگر صلاحیتیں موجود ہیں، کھجور کی برآمدات کو بھی بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

 کھجور اعلیٰ غذائیت سے بھرپور خوراک کا ذریعہ اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے ، دنیا میں کھجور پیدا کرنے والے اہم ملک پاکستان کی سالانہ پیداوار 150,000 میٹرک ٹن سے زائد ہے ۔
 

مزیدخبریں