اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے زیر صدارت مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے پر مشاورت کیلئے تمام ججز کااجلاس جاری ہے۔
سپریم کورٹ کے اجلاس میں فل کورٹ میں شامل 13 ججز شریک ہیں۔اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ روز مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کیاتھا اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔