190 ملین پاونڈ ریفرنس: سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی شہادت قلمبند

190 ملین پاونڈ ریفرنس: سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی شہادت قلمبند

راولپنڈی: 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی شہادت قلمبند کر لی گئی ۔ بنی گالہ سرکل پٹواری غلام عباس کی شہادت بھی قلمبند بند  کر لیا گیا ہے۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں کی ۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بھی پیش کیا گیا۔ 

پرویز خٹک اور بانی پی ٹی آئی عدالت میں آمنا سامنا ہونے پر آپس میں ہم کلام نہ ہوئے، پرویز خٹک کے روسٹرم پر آتے ہی بانی پی ٹی آئی بھی وہاں آکر کھڑے ہوگئے۔ پرویز خٹک بانی پی ٹی آئی سے دور ہو کر نیب پراسیکوٹر کے پاس جاکر کھڑے ہو گئے۔

واضح رہے کہ اب تک استغاثہ کے 32 گواہان کی شہادت قلمبند ہوچکی، 30 گواہان پر ملزمان کے وکلاء جرح مکمل  کر چکے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں