اسلام آباد: ایچ نائن کے اتوار بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد: ایچ نائن کے اتوار بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو تقریباً 11بجے کے قریب اتوار بازار ایچ نائن میں آگ لگی، آسمان پر کالے دھویں کے بادل چھا گئے،  جس نے کئی سٹالز کو لپیٹ میں لے لیاتھا۔آگ جوتوں کے سیکشن میں لگی تھی، آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچیں اور آگ بھجائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق  فائر بریگیڈ کی 6گاڑیوں نے آگ بجھانے میں کام کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اتوار بازار میں آتشزدگی کے فوراً بعد اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن موقع پر پہنچیں اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

مصنف کے بارے میں