مظفرآباد: نیلم ویلی روڈ پر مسافر جیپ دریا میں جا گری،13 افراد جاں بحق

مظفرآباد: نیلم ویلی روڈ پر مسافر جیپ دریا میں جا گری،13 افراد جاں بحق

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں وادی نیلم سے آنے والی  جیپ دریا میں  گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق  ہونے والوں میں 6 مرد چار عورتیں تین بچے شامل ہیں ۔

وادی نیلم سے مظفرآباد جانے والی  جیپ کو حادثہ پیش آیا، نیلم ویلی سے مظفرآباد جانے والی جیپ نیلم ویلی روڈ پر گہری کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں 15سے 20 افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکالا۔

مصنف کے بارے میں