ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،جس پر بات نہیں کروں گا، ترجمان پینٹاگون

ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،جس پر بات نہیں کروں گا، ترجمان پینٹاگون

واشنگٹن: امریکی دفاعی ادارے  پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،پاکستان کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کروں گا۔ 

 ترجمان پینٹاگون جنرل پیٹرک رائیڈ  نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی پر حملے جاری رکھنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے اندرونی فیصلوں میں نہیں پڑوں گا، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ دہشت گردی کے باعث پورے خطے میں خدشات ہیں لیکن ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں کا تعلق پاکستان کے اپنے خودمختار فیصلوں سے ہے کہ اپنے باڈر کی حفاظت کیسے کرنی ہے یہ ان کا فیصلہ ہے اور وہ کس طرح ملک کے اندر سیکیورٹی کو حل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سوال کے لیے آپ کو پاکستان سے رجوع کرنا پڑے گا۔

میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی پر کام کرنے والے پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل تعلقات ہیں، اس سے متعلق بات چیت ہونے کی ضرورت ہے کہ پاکستان امریکا سے کس قسم کے حمایت کی درخواست کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارا سیکیورٹی تعاون کا رشتہ ہے، میرے پاس اعلان کرنے کے لیے کچھ خاص یا نیا نہیں ہے، ہم ان مذاکرات کو جاری رکھیں گے اور ان طریقوں پر غور کریں گے جن سے ہم علاقائی دہشت گردی کو روکنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں