راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرسماعت آج ہوگی.عدالت نے اعظم خان سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم کو آج طلب کر رکھا ہے ۔عدالت نے آج کی سماعت میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور بنی گالہ کے پٹواری عباس کو بھی آج طلب کر رکھا ہے ۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کریں گے.بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔ ابتک استغاثہ کے 30 گواہان کی شہادت پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔
گزشتہ سماعت پر استغاثہ کے مزید 3 گواہان پر جرح کا عمل مکمل کیا گیا تھا ۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ابتک استغاثہ کے 30 گواہان کی شہادت پر جرح مکمل ہوچکی ہے ۔