عثمان بزردار نے استحکام پاکستان پارٹی میں آنے کے لیے سب سے زیادہ رابطہ کیا ،پارٹی نے ان کو قبول نہیں کیا: فردوس عاشق اعوان

عثمان بزردار نے استحکام پاکستان پارٹی میں آنے کے لیے سب سے زیادہ رابطہ کیا ،پارٹی نے ان کو قبول نہیں کیا: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد :ترجمان استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ جتنی جلدی الیکشن ہوں گے پاکستان میں بڑھتا ہوا عدم استحکام ختم ہوگا۔انہوں نے نجی ٹی وی پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جتنی جلدی الیکشن ہوں گے پاکستان میں بڑھتا ہوا عدم استحکام ختم ہوگا۔ پاکستان تعمیر کی طرف رواں دواں ہوگا۔ ن لیگ کے لیے بھی اسی میں بہتری ہے کہ وقت پر الیکشن کرائے یااس میں سہولت کرے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ عثمان بزردار نے استحکام پاکستان پارٹی میں آنے کے لیے سب سے  زیادہ رابطہ کیا ،پارٹی نے ان کو قبول نہیں کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ   بصورت دیگر ڈیڑھ سال سے یہ جو کررہے ہیں معاملات خراب ہوں گے۔ جب تک عدم استحکام کی کیفیت ختم نہیں ہوگی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ الیکشن کی تاریخ سامنے لانا ضروری ہے۔اس حکومت کے لیے بہتریہی ہے کہ وقت پر الیکشن کاانعقاد کرے اور حکومت کونگران حکومت کے حوالے کرے۔

مصنف کے بارے میں