تہران: ایران میں پٹرولیم مصنوعات کے تین ذخائر میں آگ لگ گئی، آس پاس کی تمام فیکٹری کو خالی کروالیا گیا ہے۔ تیل کے جن ذخائر میں آگ لگی وہ آفتاب آئل ریفائننگ کمپنی کی ملکیت ہے۔ ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس کے صنعتی زون میں پٹرولیم مصنوعات کے تین ذخائر میں آگ لگ گئی ہے۔
تیل کے جن ذخائر میں آگ لگی وہ آفتاب آئل ریفائننگ کمپنی کی ملکیت ہے۔ آگ کے بلند شعلوں نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔آگ لگنے سے تیل کے ذخائر پھٹنے کے پیش نظر آس پاس کی بھی تمام فیکٹری کو خالی کروالیا گیا۔ ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
فائر بریگیڈ کی 5 سے زائد گاڑیوں اور درجنوں اہلکاروں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔تاحال آتشزدگی میں ہلاکتوں کے بارے میں اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔