بارشوں نے جاپان میں تباہی مچادی، دو ہلاک، چھ لاپتہ

بارشوں نے جاپان میں تباہی مچادی، دو ہلاک، چھ لاپتہ

ٹوکیو: جاپان میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی، بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال ہے اور مڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دو افراد ہلاک جبکہ چھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔جاپان میں کیوشو اور چوگوکو میں  بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےسڑکیں بھی بلاک ہوئیں  کچھ جگہوں پر پانی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی ہے۔ 

جاپان میٹ آفس کے مطابق فوکوکو  اور اوئیتا میں  ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔کیوشو میں لوگوں کومحفوظ مقام پر منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ شعبہ جات ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔کراتسو کے علاقے میں ریسکیو ورکرز لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کررہے ہیں۔ تاہم ابھی کسی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں