مایوسی کی باتیں غلط پراپیگنڈا ہیں، معیشت ایک سال میں درست سمت میں آجائے گی: آرمی چیف 

05:25 PM, 10 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ زرعی اصلاحات سے پاکستان کی معیشت ایک سال میں درست سمت میں آ جائے گی۔ پاکستان کے بارے میں مایوسی کی باتیں کرنے والے غلط پروپیگینڈا کر رہے ہیں۔

"وی نیوز" پر شائع سینئر صحافی وسیم عباسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے قومی سیمینار سے خطاب کرتے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ مایوسی اور حوصلہ شکنی کی باتیں کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان بھرپور وسائل سے مالا مال اہم ملک ہے جو اب بھی دنیا میں دودھ کی پیداوار میں چھٹے نمبر پر ہے۔ گندم میں ساتواں بڑا ملک ہے۔ چاغی اور ریکوڈک سے استفادہ حاصل ہو جائے تو پاکستان تابنے کی پیداوار میں نمبر ایک ہو جائے گا۔

مزیدخبریں