شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت خارج

شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی:شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔

شہریار آفریدی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین کی عدالت میں درخواست ضمانت دائرکی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت کے بعد شہر یار آفریدی کی درخواست ضمانت خارج کی۔خیال رہے کہ شہریارآفریدی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مصنف کے بارے میں