کیلیفورنیا: واٹس ایپ نےآئی فون صارفین کے لیے تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ یہ نئی اپ ڈیٹ اوتار سیکشن میں کچھ بہتری کے ساتھ ساتھ چیٹ میں GIFs اور اسٹیکرز تک رسائی آسان بناتی ہے۔
WhatsApp کمپنی کے آفیشل چینج لاگ کے مطابق نیا ورژن میں بہتر نیویگیشن اور اوتار اسٹیکرز کے ایک بڑے سیٹ کے ساتھ ایک اپ ڈیٹ اسٹیکر ٹرے متعارف کرائی گئی ہے۔
اپ ڈیٹ نے GIF، اسٹیکر، اور اوتار سیکشنز تک رسائی کے لیے بٹنوں کو بھی تبدیل کر دیا ہے اور آسان نیویگیشن، رسائی اور فعالیت کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مزید برآں، واٹس ایپ نے اوتار پیک کی درجہ بندی میں بھی بہتری کی ہے۔ اپ ڈیٹ صارفین کو اوتار اسٹیکرز کا وسیع انتخاب فراہم کرتا ہے۔ دوبارہ ڈیزائن کردہ تلاش اور اوتار کنفیگریشن بٹنوں کا مقصد اوتار سیکشن میں صارف کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
یہ نئی فیچر اپ ڈیٹس صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوں گی، کیونکہ بہت سے لوگوں کو کسی خاص پیک میں دستیاب تمام اسٹیکرز کی مکمل فہرست دیکھنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوبارہ ڈیزائن کیا گیا GIF اور اسٹیکر چننے والا صارفین کے لیے GIFs اور اسٹیکرز کو تلاش کرنا آسان بناتا ہے، جس سے ذاتی یا گروہی گفتگو کے دوران ان کا وقت بچ جاتا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ واٹس ایپ تمام iOS صارفین کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کر رہا ہے۔ تاہم، پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر ایک کے لیے اپ ڈیٹ کو رول آؤٹ کرنے میں چند ہفتے لگیں گے۔
دریں اثنا، آئی فون صارفین اپنی گیلری سے تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق اسٹیکرز بھی بنا سکتے ہیں۔ اس سال کے شروع میں واٹس ایپ نے مبینہ طور پر iOS 16 کے صارفین کے لیے تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرنے اور کسٹم اسٹیکر پیک بنانے کی صلاحیت متعارف کرائی تھی۔
آئی فون کے لیے WhatsApp پر حسب ضرورت اسٹیکرز بنانے کے لیے، ان مراحل پر عمل کریں:
- اپنے آئی فون پر فوٹو ایپ کھولیں۔
-موضوع کو الگ کرنے کے لیے تصویر کو دیر تک دبائیں۔
-اسے گھسیٹ کر WhatsApp گفتگو میں چھوڑیں۔
-اشارہ کرنے پر اسے اسٹیکر میں تبدیل کریں۔
-مستقبل کے استعمال کے لیے WhatsApp کے مجموعہ میں موجود اسٹیکر تک رسائی حاصل کریں۔
واضح رہے کہ تصاویر سے واٹس ایپ اسٹیکرز بنانے کا فیچر صرف iOS 16 یا اس کے بعد کے iPhones کے لیے دستیاب ہے۔