ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہوں گے،سٹینڈ بائی معاہدے کو پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا : شاہ محمود قریشی

04:57 PM, 10 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہوں گے۔ پی ڈی ایم الیکٹورل الائنس نہیں ہے۔ 

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہوں گے۔ پی ڈی ایم الیکٹورل الائنس نہیں ہے۔ 
پی ڈی ایمک ے سیاسی مقاصد الگ ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہوں گے۔ ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کے دوران ن لیگ سےنالاں سے نظر آئے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاتھا  کہ آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات ہوئی میں سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کو پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

مزیدخبریں